Pakistani Celebrities Lifestyle News

آریان خان جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان نے جیل میں 22 دن کی عدالتی حراست سے گھر واپسی کے ایک ہفتے بعد جمعہ کو پہلی بار نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) میں پیشی کی۔

23 سالہ اسٹار چائلڈ نے 12.15 بجے کے قریب جنوبی ممبئی کے بالارڈ اسٹیٹ میں واقع این سی بی کے دفتر میں حاضری دی۔

آریان خان کی پہلی ویڈیو ایک بھارتی فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پیلے رنگ کی چمکیلی جیکٹ، کرکرا سفید ٹی شرٹ اور ڈینم ٹراؤزر میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

آریان کی این سی بی آفس میں پیشی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جب کہ شاہ رخ کے باڈی گارڈز بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تھے۔

این سی بی کے دفتر میں پیشی کے دوران میڈیا کے نمائندوں نے آرین سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بات کیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔ ان کی ضمانت کی شرائط میں یہ شرط شامل ہے کہ وہ جاری کیس کے سلسلے میں کسی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پر بات نہیں کریں گے۔

اس سے قبل، خان خاندان قانونی مشکلات میں پھنس چکا ہے کیونکہ آرین کو 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 7 اکتوبر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ وہ 8 اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل کی خصوصی بیرک میں بند تھا۔

Anum Fatima

I am Anum Fatima. I Have Done My Master's Degree in Mass Communication. I Am also interested in Media and news writing. I Have worked as a Content Writing intern in Pvt Software House. Working as an editor and a writer at Ostpk.com.

Related Articles

Back to top button